مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستانی سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنے خط میں کہا ہے کہ جب سے تحریک انصاف کی حکومت کو گرایا گیا ہے، قوم میری حقیقی آزادی کی پکار پر کھڑی ہو چکی ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمیں جھوٹے الزامات، ہراسانی، بلاجواز گرفتاریوں حتیٰ کہ زیر حراست تشدد جیسے ہتھکنڈوں کا سامنا ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہنا ہے کہ وفاقی وزیرِ داخلہ بار بار مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدرِمملکت اپنی قیادت میں ذمے داروں کے تعین کے لیے تحقیقات اورذمے داروں کے محاسبےکا اہتمام کریں۔
آپ کا تبصرہ